ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل میں منعقد یوم صحافت کے موقع پر صحافیوں کے رشوت خوراور فرقہ پرست سیاست دانوں سے رابطہ پر تشویش کا اظہار

بھٹکل میں منعقد یوم صحافت کے موقع پر صحافیوں کے رشوت خوراور فرقہ پرست سیاست دانوں سے رابطہ پر تشویش کا اظہار

Sat, 29 Jul 2017 19:14:13    S.O. News Service

بھٹکل:29/جولائی (ایس اؤنیوز) ہر طرف انسان مخالف ماحول پیدا کیا جارہاہے، سماجی اصلاح کے ذمہ دار صحافی حضرات رشوت خور، فرقہ پرست کے ماحول میں تبدیل ہوتے جارہے ہیں، صحافیوں کو اپنا احتساب کرنےکے ساتھ ساتھ سماجی مساوات کے فرائض انجام دینا چاہئے، ان باتوں کا اظہار کا کنڑا سدی چینل کے مینجنگ ایڈیٹر ششی دھر بھٹ نے  کیا۔

وہ یہاں جرنلسٹ اسوسی ایشن بھٹکل(ر)کے زیر اہتمام سدھارتھ ایجوکیشن ٹرسٹ کے اشتراک سے کملاوتی رام ناتھ شانبھاگ ہال میں یوم صحافت کی مناسبت سے بھٹا کلنکا ایوارڈ پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے موجودہ میڈیا کی صورت حال پر گہرا افسوس جتاتے ہوئے کہاکہ اخبارنویسوں میں اخلاقی ذمہ داری کا فقدان ہے، اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ صرف 5-4سالوں میں کروڑوں روپیوں کی جائیداد کا مالک بن رہے ہیں، جس کی کئی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، انہوں نے میڈیا کے اس رحجان پر سخت  تشویش  کا اظہار کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا سے منسلک صحافیوں سمیت ذمہ داروں کو بھی لوک آیوکتہ کے دائرے میں شامل کرنا چاہئے۔

ہر ایک صحافی اور اخبار کے پبلشر ہرسال اپنی جائیداد کا حساب کتاب اعلانیہ طورپر شائع کریں ۔ صحافیوں کا سیاست دانوں سے پیشہ کی حد تک تعلق ہونا چاہئے، مگر آج تعلقات ، رابطہ  کی حدتک بڑھ گئے ہیں،اسی کا نتیجہ ہے کہ صحافیوں میں فکری زوال واضح طورپر دیکھا جاسکتاہے، فرقہ ، رنگ کے تعصب سے پاک سکیولر سماج کی تعمیر و تشکیل کے لئے ہمیں کوشش کرنی چاہئے، غریبوں، دلتوں ، لاچاروں ، مظلوموں کی فکر اور فرقہ وارانہ یک جہتی اور مساوات ہمارا اصول ہو، انہوں نے دوسروں کے احساسات کو سمجھنے کی بھی بات کہی۔

انہوں نے اپنے پرزور خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں الکڑانک میڈیا کی ذمہ داریوں اور فرائض پر خیال ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ ٹی وی چینلس اور الکٹرانک میڈیا میں جرائم کی دنیا کے خبروں کی بھرمارہے ، معصوموں کو لوٹنے والے جوتشیوں کی نشریات حدسے پھلانگ رہی ہیں، ذات پات کو ترجیح دی جارہی ہے، کسی اور کی انفرادی زندگی کو بازار میں لایا جارہاہے، اظہار ِ رائے کی آزادی کے پردے میں چوروں ، لٹیروں ، جاہلوں کا راج ہے ، اس پر قد غن لگانا ضروری ہے ورنہ آئندہ دنوں میں خطرے کا سامنا ہوگا۔

بھٹا کلنکا ایوارڈ سے نوازنےکے بعد رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ عدلیہ ، مقتنہ اور نوکر شاہی کے ساتھ صحافت کی بھی اپنی  ذمہ داریاں ہیں ، ترقی کے کاموں میں صحافیوں کا تعاون لازمی ہے۔

ایوار ڈ یافتہ وٹھل داس کامت نے کہا کہ دوسروں کو اپنا قلم بیچنے والے صحافتی میدان کے لئے ضروری نہیں ہیں،انہوں نے ایماندار صحافیوں  کااحترام کرنے کی بات کہی۔ بھٹکل کے اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ ، مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کے جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروروی ، سدھارتھ پی یو کالج کی پرنسپال ارچنا یو نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ بھٹکل جرنلسٹ  اسوسی ایشن کے صدر وشنو دیواڑیگا نے پروگرام کی صدارت کی ۔ اخباری ایجنٹ مدھو کائی کنی ، بھیرا موگیر، گوند دیواڑیگا، آر ایس نائک کی اس موقع پر تہنیت کی گئی ۔

اسوسی ایشن کے ممبر سبرمنیا بھٹ نے استقبال کیا ،جنرل سکریٹری من موہن نائک نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام میں اسوسی ایشن کی طرف سے منعقدہ مضمون نویسی مقابلہ میں شریک طلبا میں اول ، دوم اور سوم کے علاوہ تشجیعی انعامات کی تقسیم کی گئی ۔ استاد ، شاعر شری دھر شیٹھ اور پروفیسر گنگادھر نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے ۔


Share: